03/Dec/2018
News Viewed 1707 times
وزیراعظم عمران خان نے کہا معذروں کے عالمی دن پر اس عزم کو دہراتے ہیں کہ معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے، معذوروں کو با اختیار بنانے کا بل تیار ہے
معذور افراد کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معذروں کے عالمی دن پراپنی حکومت کے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ معذورافراد کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے، معذور افراد کو بااختیار بنانے اور تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے لئے بل تیار ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذورافراد کا دن منایا جارہا ہے ، اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں معذور افراد کی داد رسی کے لئے اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کرکے کیا گیا۔
تفیصلا ت کے مطا بق:آج عمران خان کا خطاب ،عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت چھ سو ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر دس میں ایک شخص معذور ہے۔ ترقی پزیر ممالک میں اسی سے نوے فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب پچاس سے ستر فیصد ہے